20 مارچ ، 2014
ٹنڈو محمد خان …قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ تھر میں اب تک سیکڑوں اموات ہوچکی ہیں، لیکن غفلت برتنے والے سرکاری افسران کو اب تک معطل نہیں کیا گیایہ بات انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں محبت سندھ ریلی کے دوران گفتگو میں کہی، ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ لیاری ہمارا گھر اور بلوچ ہمارے بھائی ہیں، روزگار،صحت، تعلیم، سندھ کی عوام کے بنیادی مطالبات ہیں۔عوام اب ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم ہورہی ہے جبکہ مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تھر میں مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی وفاق کی نہیں، سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔