پاکستان
20 مارچ ، 2014

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ برقرار رکھا

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ برقرار رکھا

کراچی…سندھ میں بلدیاتی حدبندیوں سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ برقرار رکھا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کراچی میں امن وامان عمل درآمد کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ حلقہ بندیوں کے بارے میں قانون سازی کی جائے، حلقہ بندیاں 5 ماہ میں مکمل کی جائیں ۔ حلقہ بندی اور الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے ۔

مزید خبریں :