پاکستان
20 مارچ ، 2014

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے مرحلہ وار پروگرام کے تحت

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے مرحلہ وار پروگرام کے تحت

لاہور: پرائمری،ایلیمینٹری اور ہائی اسکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری
پرائمری،ایلیمینٹری اور ہائی اسکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا ہےکہ سرکاری تعلیمی اداروں پرعوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔ لاہورمیں شعبہ تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب نے کی،ان کا کہناتھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پیپرز سیٹنگ سے لے کر چیکنگ اور مارکنگ تک کانظام خودکار بنانے کے لئے فول پروف بنایا جائے گا۔رواں برس کے آخر تک تمام امتحانی نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ محمدشہبازشریف نے یہ ہدایت بھی کی کہ نئے اسکولوں کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر اور چلانے کے حوالے سے تجاویزبھی مرتب کی جائیں۔

مزید خبریں :