پاکستان
20 مارچ ، 2014

اسلام آباد میں 24 مارچ سے کچی بستیاں گرانے کا فیصلہ، نوٹس جاری

اسلام آباد میں 24 مارچ سے کچی بستیاں گرانے کا فیصلہ، نوٹس جاری

اسلام آباد …اسلام آباد میں 24 مارچ سے کچی بستیاں گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ سی ڈی اے کے ترجمان عاصم کچھی نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ 24 مارچ سے آپریشن کر کے کچی بستیاں گرائی جائیں گی، سی ڈی اے نے کچی آبادیوں کو ختم کرنے کے پہلے مرحلے میں رہائشیوں کو نوٹس جاری کر دیے۔ ترجمان سی ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کے مکینوں کو ان کے آبائی علاقوں کو بھیجا جائے گا، اس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت اور مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :