21 مارچ ، 2014
پشاور…طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹرمولانایوسف شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی اورطالبان قیادت کی ملاقات کیلئے جگہ کاتعین کرلیا،حکومتی کمیٹی طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کرے گی۔ مولانا یوسف شاہ کا مزید کہنا ہے کہ طالبان کے اہم کمانڈر سے رابطہ کیا جا رہا ہے، جونہی رابطہ ہوا اور گرین سگنل ملا ہم روانہ ہوجائیں گے۔