21 مارچ ، 2014
ڈھاکا…ہالینڈ کی ٹیم 14اوورز میں جیت گئی، 19 چھکے لگاکر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ 20اوورز میں 190رنز کا ہدف لنے کے بعد ہالینڈ نے آئرلینڈ کی بولنگ کی دھجیاں اڑادیں، 14اوورز ہی میں جیت گئے۔ 19چھکے لگاکر ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔ ہالینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آئرلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ٹین مرحلے میں جگہ بنالی۔ زمبابوے کی ٹیم کامیابی کے باوجود ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹ پر 189رنز بنائے، پوئنٹر نے 57رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں ہالینڈ نے صرف 13عشاریہ 5اوورز میں 193رنز بناکر سپر ٹین مرحلے میں جگہ بنالی۔ ٹام کوپر نے صرف 15گیندوں پر 45رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی ہالینڈ نے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ 19چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی آسٹریلیا سے چھین لیا۔ اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کو 5وکٹ سے شکست دے دی۔ سواپنیل پٹیل کے 30رنز کی بدولت متحدہ عرب امارات نے 9وکٹ پر 116رنز بنائے، جواب میں زمبابوے نے ہدف 14ویں اوور میں 5وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جگمبورا نے 53ناٹ آوٴٹ کی اننگز کھیلی۔ اس کامیابی کے باوجود زمبابوین ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔