05 اپریل ، 2012
لاہور … وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب تو کیا پاکستان میں کہیں بھی زرداری ازم اوراس کے حامیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ لاہورسے جاری بیان میں وزیر قانون پنجاب رانا نثاء اللہ نے کہا ہے کہ زرداری ازم چوری، رشوت، لوٹ مار، دھوکہ دہی اور فریب کا نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کو عدلیہ کی عزت کا پاس نہ ہو وہ عوام کے پاس کس منہ سے جائے گا، قومی خزانے پر حج، اسٹیل ملز، پی آئی اے اور رینٹل پاورکے نام پر ڈاکہ ڈالنے والے کیوں عزت مانگ رہے ہیں، آصف علی زرداری اتنے بزدل ہیں کہ دوکلومیٹر دور اسپتال میں اپنے والد کی عیادت کو بھی نہ جاسکے۔