پاکستان
05 اپریل ، 2012

لاہور: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کی صدر زرداری سے ملاقات

لاہور: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کی صدر زرداری سے ملاقات

لاہور … پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ گورنر ہاوٴس لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر ورائچ بھی موجود تھے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اتحادی حکومت کے امور پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :