پاکستان
26 مارچ ، 2014

سیالکوٹ:پاک فوج کے زیر اہتمام جشن بہاراں میلہ

سیالکوٹ:پاک فوج کے زیر اہتمام جشن بہاراں میلہ

سیالکوٹ …سیالکوٹ میں پاک فوج کے زیر اہتمام ’جشن بہاراں‘ میلہ ہوا، جس میں جنگی ساز و سامان کے علاوہ مختلف ثقافتی اسٹالز بھی لگائے گئے۔ فضا میں رنگ برنگے غبارے چھوڑ کر دو روزہ جشن بہاراں میلے کا افتتاح کیا گیا، آرمی بینڈ نے پرفارم کیا اور ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا۔میلے کی خاص بات جنگی سازوسامان کی نمائش تھی، جس میں پاک فوج کے زیر استعمال ٹینک، بکتربند گاڑیاں، میزائل اور دیگر جنگی سامان کی نمائش کی گئی۔میلے میں ڈاگ شو اور موٹرسائیکل پر جوانوں کے کرتب کو حاضرین نے خوب انجوائے کیا۔اس موقع پر کھانے پینے کے اسٹالز کے علاوہ دستکاری، کپڑے، جیولری اور دیگر اشیا کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔بچوں نے پلے لینڈ میں خوب موج مستی کی،بچوں کی ٹیبلو پرفارمنس کو حاضرین نے خوب سراہا۔میلے میں فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ کے علاوہ عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں :