پاکستان
26 مارچ ، 2014

صحرائے تھر میں آج ایک اور بچے کا انتقال ہوگیا

صحرائے تھر میں آج ایک اور بچے کا انتقال ہوگیا

تھرپارکر…صحرائے تھر میں آج ایک اور بچے کا انتقال ہوگیا۔خشک سالی اور مختلف امراض سے ہلا ک ہونے والوں کی تعداد 199 تک جاپہنچی ہے۔ دوسری جانب متاثرین کے لئے امداد ی کام جاری ہیں ، لیکن دوردراز کے کئی علاقوں میں لوگ اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔تھر کے نواحی علاقے چلیارمیں اسپتال لے جانے کے دوران تین سال کابچہ راستے میں دم توڑ گیا۔ خشک سالی اور جان لیوا امراض مبتلا اب تک199 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔مٹھی کے سول اسپتال میں اب بھی 25بچے زیر علاج ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مختلف علاقوں سے آنے والے 4سو بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔پاک فوج،مخیر حضرات ، سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ادھر متاثرین کا کہنا ہے کہ تھر کے دوردرازکے علاقوں میں اب بھی امداد نہیں پہنچی ہے اور لوگ امداد کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں :