پاکستان
26 مارچ ، 2014

سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت ملی ہے،غور جاری ہے،فیصل سبزواری

سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت ملی ہے،غور جاری ہے،فیصل سبزواری

کراچی…ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت ملی ہے ،غور و فکر جاری ہے،فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دس ماہ کے دوران تین بار ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔کراچی کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں 'سیاست میں مارکیٹنگ کاکردار ' کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں جیو نیوز سے بات کر تے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ حکومت سندھ میں شمولیت کے لیے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی بات چیت چل رہی ہے ، ایم کیوایم ابھی جائزہ لے رہی ہے لیکن کچھ حتمی نہیں کہا جاسکتا۔فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں شامل نہ بھی ہو توپیپلز پارٹی سے بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم رہنی چاہئے۔

مزید خبریں :