26 مارچ ، 2014
اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ نے ایرانی بارڈر سیکورٹی گارڈ کی ہلاکت پرد کھ کا اظہار کیا ہے ،سیستان سے مبینہ طورپراغواکیے گئے ایرانی بارڈرگارڈکی ہلاکت پر افسوس کرتے ہوئے دفترخارجہ نے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کرتے ہیں،پاکستان دیگرلاپتابارڈرگارڈزکی تلاش میں تعاون فراہم کرنے کیلیے تیارہیں اور لاپتاگارڈزکی کسی بھی مصدقہ اطلاع پرکارروائی کیلئے بھی تیارہے۔