پاکستان
26 مارچ ، 2014

آگ لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر

آگ لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر

لاہور…کسی بھی عمارت میں آگ لگنے کی صورت میں کیا اقدامات کرنے چاہیے ؟کسی بھی عمارت میں آگ لگنے کی صورت میں جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک اس بات کو جانتے ہیں، جب ہی وہاں آگ لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر سے متعلق تربیت دی جاتی ہے،اس کے برعکس ہمارے ہاں آگ لگنے کے واقعات میں کئی قیمتی جانیں جا چکی ہیں۔جس کی وجہ آگ پر قابو پانے کے ناقص انتظامات اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیت کی کمی ہے۔ اس لیے انتہائی ضروری ہے کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ اس صورتحال میں کیا اقدامات کرنا چاہئیں۔ عمارت میں ایسے الارم ضرور ہونے چاہئیں جو آگ لگنے کی صورت میں فورا بجنا شروع ہوجائیں۔ اس سے بروقت اقدامات میں آسانی ہو گی۔ یہ ضروری ہے کہ آگ بجھانے کے آلات عمارت میں موجود ہوں ، تاکہ فوری طور پر آگ کو بجھایا جاسکے۔ کئی منزلہ عمارت میں ایمرجنسی انخلاء ہونا چاہیے،تاکہ مرکزی دروازے کے بلاک ہونے کی صورت میں وہ راستہ استعمال کیا جاسکے۔آگ لگتے ہی کوشش کی جانی چاہیے کہ عمارت کی کھڑکیاں اور دروازے مکمل طور پر کھول دیے جائیں تاکہ عمارت کے اندرونی حصے میں دھواں جمع نہ ہوسکے۔ آگ لگتے ہی بھگدڑ کی بجائے حواس قابو میں رکھے جائیں،ایمرجنسی سروس کو اطلاع دی جائے اور بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو پہلے باہر نکالا جائے۔

مزید خبریں :