پاکستان
26 مارچ ، 2014

مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق بڑی پیشرفت ہے، مولانا سمیع الحق

مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق بڑی پیشرفت ہے، مولانا سمیع الحق

پشاور… مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق بڑی پیشرفت ہے۔ طالبان شورٰی سے مذاکرات کے بعدمولاناسمیع الحق نے کا کہنا ہے کہدونوں کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق ہوا ہے اور ایک دوسرے کوسمجھنے کاعمل شروع ہوچکا ہے۔مولاناسمیع الحق نے پشاورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ مذاکرات میں طالبان کے اہم رہنماوٴں نے شرکت کی، حکومتی کمیٹی، طالبان شوریٰ اور طالبان کمیٹی نے تقریباً 7گھنٹے بات چیت کی، ہماری کوشش ہے کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک نہ ہو۔ مولانا سمیع الحق نے مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ فریقین نے ایک دوسرے کو غور سے سنا، طالبان شوریٰ اور حکومتی کمیٹی چاہتی ہیں کہ مذاکرات جاری رہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ملک میں جلد امن بحال ہوگا۔

مزید خبریں :