26 مارچ ، 2014
واشنگٹن…امریکی کانگریس کمیٹی نے پاکستان کی امداد میں ایک کروڑ ڈالر کٹوتی کا بل منظور کرلیا، رقم یوکرین میں جمہوری اداروں کے فروغ پر خرچ کی جائے گی۔ امریکی کانگریس کمیٹی کی جانب سے پیش کئے گئے بل کی امور خارجہ کمیٹی نے بھاری اکثریت سے منظوری دی۔ بل کے مطابق پاکستان کو کیری لوگر بل کی مد میں دی جانے والی سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد میں سے ایک کروڑ ڈالر کی کٹوتی کی جائے گی۔ یہ رقم یوکرین، بالکن، روسی اور تاتار زبانوں کے مختلف ریڈیو پروگراموں پر خرچ کی جائے گی۔ یہ پروگرام ریڈیو فری یورپ، ریڈیو لبرٹی اور وائس آف امریکا سے نشر کئے جائیں گے، بل پر مزید کارروائی کے لیے اسے ایوان نمائندگان بھیجا جائے گا۔