26 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی مسلسل اسپتال میں موجودگی سے بزدلی کا تاثر پیدا ہو رہا ہے، اگر انہیں معالج کی ضرورت ہے تو گھر پر فراہم کر دیا جائے۔وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام ”کیپیٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔