26 مارچ ، 2014
کراچی… کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے رحمان ملک اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی اور تمام مفادات سے بالاتر ہوکراشتراک عمل کااعادہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور سینیٹر رحمان ملک کی ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے تعلقات پر گفتگو ہوئی۔گورنر ہاوٴس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اورامن و امان کے لیے مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کااعادہ کیا۔ذرائع کے مطابق بعد میں سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے بھی ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورت حال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔