پاکستان
26 مارچ ، 2014

ایران کا بارڈر گارڈز کی بازیابی کیلیے پاکستان سے اقدامات کا پھر مطالبہ

تہران …ایران نے اپنے بارڈر گارڈز کی بازیابی کے لیے پاکستان سے اقدامات کا پھر مطالبہ کر دیا ہے، تہران میں پاکستانی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ایرانی سرحدی محافظ کی پاکستان میں اغواکاروں کے ہاتھوں ہلاکت پر پاکستانی سفیر کی ایران کے دفتر خارجہ میں طلبی ہوئی ہے۔ایرانی حکومت نے پاکستان سے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیئے سنجیدہ کوششیں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔6 فروری کو پاک ایران سرحد پر اغوا کیئے گئے محافظوں کی بازیابی میں ناکامی اور ایک سرحدی محافظ کے قتل پر ایران میں پاکستانی سفیرنور محمد جدمانی کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی۔ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محافظوں کی رہائی کے لیے ہرممکن کوششیں کی گئیں۔پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقے کو محفوظ بنانے میں ناکامی اور دہشت گردوں کی کارروائیوں پر افسوس ہے۔ایرانی وزیرداخلہ عبدل رضا رحمانی کا کہنا ہے کہ ایران اپنی سرحدی علاقوں کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کاحق رکھتا ہے۔دریں اثناء پاکستانی دفتر خارجہ نے مغوی ایرانی گارڈ کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے،اور کہا ہے کہ دیگر لاپتا گارڈز کی مصدقہ اطلاع ملی تو کارروائی بھی کریں گے۔

مزید خبریں :