26 مارچ ، 2014
لاہور …وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو جنگوں نے تباہی اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔دونو ں ملک کشمیر سمیت تمام تنازعات بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کریں،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور سابق الیکشن کمشنر ڈاکٹر منوہر سنگھ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہترین دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے۔ ڈاکٹر منوہر سنگھ گل کاکہناتھاکہ شہباز شریف نے پنجاب میں شاندار ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔