05 اپریل ، 2012
اسلام آباد… مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی ساری چمک دھمک سیاہ دھن اورلوٹ مار کی وجہ سے ہے، 80 ء میں سنیما ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے والا کسی کو کیا چمک دے گا، وہ بھول گئے ہیں کہ ان کے سسر کے جنازے میں 15 افراد تھے۔صدر زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے بیان سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ پہلے شریک چیئرمین ہیں اور پھر صدر مملکت۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بھول گئے ہیں کہ ان کے سسر کے جنازے میں 15 افراد تھے، انہوں نے دماغی توازن کا سرٹی فکیٹ دیا تھا وہ درست نکلا۔ ان کا کہنا ہے کہ 80ء میں سنیما ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے والا کسی کو کیا چمک دے گا، ان کی ساری چمک دھمک سیاہ دھن اور لوٹ مار کی وجہ سے ہے۔