27 مارچ ، 2014
کمالیہ…کمالیہ میں فتیانہ چوک کے قریب زائرین کی بس اْلٹ گئی،جس میں متعددمسافر جاں بحق اورزخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں میں 4کی حالت تشویشناک ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق زائرین کی بس دربارسخی سرورپرحاضری کے بعدواپس جا رہی تھی کے کمالیہ میں فتیانہ چوک کے قریب بس الٹ گئی جس میں4 مسافر جاں بحق،15 زخمی ہوئے زخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹرکمالیہ میں منتقل کردیاگیا ہے۔