05 اپریل ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے بیان پر کئی جواب دئیے جاسکتے ہیں لیکن اخلاق سے گری ہوئی بات کا کیا جواب دیا جائے۔ سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا ہے ان کے دادا کی نماز جنازہ خانہ کعبہ میں جمعتہ الوداع کے روز ادا کی گئی جس میں لاکھوں افراد شریک تھے۔ انہوں نے کہا صدر آصف زرداری کے بیان پر کئی جواب دئیے جاسکتے ہیں لیکن اخلاق سے گری بات کا کیا جواب دیا جائے۔