پاکستان
05 اپریل ، 2012

تربت، لسبیلا، موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا

تربت، لسبیلا، موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا

اسلام آباد … ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، لسبیلا، تربت اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر شہروں کے دن کے درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گئے ہیں۔ لاڑکانہ، نوابشاہ، مٹھی اور سبی میں درجہ حرارت 42 ، جیکب آباد، چھور، میرپور خاص، حیدر آباد، دادو اور رحیم یار خان میں 41 ، بھکر، بدین 40 ، لاہور،کراچی اور ملتان میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پشاور 37، اسلام آباد 34، کوئٹہ 28 اور مری میں درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اگلے 24 گھنٹوں میں ہزارہ، سرگودھا ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :