پاکستان
05 اپریل ، 2012

فلیش بیک بونیٹ نامی وائرس سے امریکا میں 6 لاکھ کمپیوٹرز متاثر

ماسکو … فلیش بیک بونیٹ نامی وائرس سے صرف امریکا میں 6 لاکھ سے زائد میک کمپیوٹرز متاثر ہوئے ہیں۔ روسی اینٹی وائرس کمپنی کے مطابق یہ وائرس کمپیوٹرز سے ذاتی معلومات کے حصول کیلئے استعمال ہوتے ہیں، اس وائرس سے متاثرہ کمپیوٹرز میں سے 55 فیصد کمپیوٹرز امریکا میں موجود ہیں جبکہ 20 فیصد کینیڈین ہیں۔ یہ وائرس ستمبر 2011ء میں منظر عام پر آیا تھااور پچھلے چند ماہ میں یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ وائرس کمپیوٹر کے جاوا سسٹم کو متاثر کر رہا ہے۔یہ وائرس کمپیوٹرز میں ایڈوب فلش پلیئر کے طور پر سامنے آتاہے اور انسٹال کرنے پر یہ وائرس کے طور پر کام کرتا ہے ۔

مزید خبریں :