28 مارچ ، 2014
کراچی…پولیس نے نیوکراچی سے مبینہ ٹارگٹ کلر محمد عامر عرف ماتھا کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، جس نے 11افراد کو نیو کراچی میں قتل کیا۔ ڈی آئی جی جاوید اوڈھو کا کہنا ہے کہ خواجہ اجمیر نگری سے بھی مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار ہوا ہے جس نے سہراب گوٹھ اور اجمیر نگری میں ٹارگٹ کلنگ کی تھی۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے مزید بتایا کہ سرسید تھانے کی حدود سے کار لفٹرز بھی گرفتار ہوئے ہیں جبکہ گلشن معمار سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گلشن معمار سے گرفتار ہونے والا ملزم لاڑکانہ سے کراچی آکر وارداتیں کرتا تھا۔