پاکستان
30 مارچ ، 2014

امن پسندلوگوں کو دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا، الطاف حسین

امن پسندلوگوں کو دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا، الطاف حسین

کراچی…ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک دہشتگردی کاشکارہے،دہشتگردی کی سوچ کوشکست دیناہوگا۔امن پسند لوگوں کو دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا اور شاعروں وادیبوں کو بھی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایم کیو ایم کے تحت لال قلعہ گراوٴنڈ میں عالمی مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ادبی محفلوں کے ذریعے لوگوں کے درمیان امن اور پیار کا رشتہ قائم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سوچ کو شکست دینا ہوگی اور امن پسند لوگوں کو دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ مشاعرے میں بھارت سے آنے شعرا بھی شریک ہیں جو خوش آئند بات ہے۔

مزید خبریں :