پاکستان
06 اپریل ، 2012

صدر کے خطاب کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، صدارتی ترجمان

صدر کے خطاب کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، صدارتی ترجمان

اسلام آباد ... صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ لاہور پارٹی اجلاس میں صدر مملکت آصف زرداری کے خطاب کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کی جانب سے جاری ایک وضاحتی بیان کے مطابق لاہور میں پارٹی اجلاس سے صدر زرداری کے خطاب کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا۔فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے کہا تھا کہ شہید بھٹو اب بھی عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں،شہید بھٹو لوگوں کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں اور اپنی قبر سے لوگوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا تھا لاکھوں لوگ شہید بھٹو کو اظہار عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے مزار پر امڈ آئے۔ اور شہید بھٹو آج بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کررہے ہیں۔

مزید خبریں :