پاکستان
30 مارچ ، 2014

لاہور:بیوی اور بیٹے کوقتل کرکے خودکشی کی کوشش، شوہر گرفتار

لاہور:بیوی اور بیٹے کوقتل کرکے خودکشی کی کوشش، شوہر گرفتار

لاہور…لاہور کے علاقے غازی آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور2سالہ بیٹے کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی اورخود ہی ریسکیو والوں کو فون کرکے بلالیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق غازی آباد میں جاوید نامی شخص نے بیوی کا گلا کاٹ کر بچے کوگلہ دباکر قتل کیا اور واردات کے بعد خودکشی کی کوشش کی اور خود کو چھری سے زخمی کرلیا۔جاوید نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد 1122 پر فون کیا اور بتایا کہ اس نے گھریلو تنازع پر بیوی اور بیٹے کو قتل کیا۔

مزید خبریں :