30 مارچ ، 2014
اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کے کل عدالت میں آنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہحکمت سے کام نہ لیا گیا تومحاذ آرائی کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے،کسی بھی قسم کی محاذ آرائی جمہوریت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کے کل عدالت میں آنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔