31 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کی ہدایت کردی۔وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق پٹرول کی قیمت ایک روپے 72پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108روپے 31پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4روپے 66پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 136روپے 57پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 2روپے 90پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 113روپے 85پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 61پیسے فی لیٹر کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 101روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے یہ فیصلہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہچانے کے لیے کیا ہے۔