کھیل
01 اپریل ، 2014

ورلڈ ٹی20: ویسٹ انڈیزکاپاکستان کوجیت کیلئے167رنزکاہدف

ورلڈ ٹی20: ویسٹ انڈیزکاپاکستان کوجیت کیلئے167رنزکاہدف

ڈھاکا…بنگلادیش میں جاری آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کوجیت کے لیے 167رنز کا ہدف دے دیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیزنے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ویسٹ انڈیز نے 20اوورز میں6کھلاڑیوں کے نقصان پر 166رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈیوین براوونے 46رنز بنائے جن میں ان کے 2چوکے اور 4چھکے بھی شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈین کپتان 5چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 42رنز اسکور کر کے ناٹ آوٴٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، سہیل تنویر، ذوالفقار بابر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزید خبریں :