01 اپریل ، 2014
ڈھاکا…ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد پاکستان ٹی 20ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں جگہ نہ بنانے پرقوم سے معافی مانگتا ہوں۔ محمدحفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اوورزمیں اچھی کارکردگی دکھائی تاہم آخری 4اوورز میں ویسٹ انڈیز نے اچھی بیٹنگ کی۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھائی، براوو کی اننگز نے کھلاڑیوں کا مورال بڑھایا۔ میچ میں ویسٹ انڈیز کے براوو مین آف دی میچ قرار دیے پائے ہیں۔