02 اپریل ، 2014
کیف…یوں تو آپ نے کئی ایسے کرتب باز دیکھے ہونگے جو اپنے شاندار کرتب کی بدولت تماشائیوں سے داد وصول کرتے ہیں لیکن اس نوجوان کی تو کہانی ہی الٹی پڑ گئی۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے جیمز کنگسٹن نامی اس نوجوان نے یوکرائن کے380فٹ کی بلندی پر واقع ایک پل پر الٹی قلابازیاں کھانے کا شاندار مظاہرہ کیا۔ کرتب دکھانے کے بعد نوجوان پل سے نیچے اترا تو تماشائیوں کی جگہ پولیس کھڑی تھی جو اسے موبائل میں ڈال کر تھانے لے گئی۔اس بات کا اندازہ بخوبی کیا جاسکتا ہے کہ تھانے میں نوجوان نے پولیس کی جانب سے یقینا کافی دادوصول کی ہوگی ۔