02 اپریل ، 2014
لاہور…چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں ٹیم کی شکست پر کھلاڑیوں کو جواب دینا ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ ورلڈ ٹی20 میں پاکستان 5ویں نمبر پر ہے اور دو بڑی ٹیمیں آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ورلڈ ٹی 20 کے اہم ترین میچ میں پاکستان ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کالی آندھی نے گرین شرٹس کو 84 رنز نے ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔