03 اپریل ، 2014
میرپور، ڈھاکا…بنگلادیش میں جاری آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 161رنز کا ہدف دے دیا۔ اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 160رنز اسکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے لہیرو تھری مانے نے سب سے زیادہ 44رنز بنائے، جبکہ انجیلو میتھیوز نے 40اورتلکارتنے دلشان39رنز اسکور کر سکے۔ویسٹ انڈیز کے کرشمر سنتوکی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔