پاکستان
03 اپریل ، 2014

ایم کیو ایم تعصبات سے بالاتر معاشرہ کی جدوجہد کر رہی ہے،جنید فہمی

 ایم کیو ایم تعصبات سے بالاتر معاشرہ کی جدوجہد کر رہی ہے،جنید فہمی

… ڈیٹرائٹ…متحدہ قومی موومنٹ امریکا کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہا ہے کہ آزادی وہ نعمت ہے جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے جو قومیں اپنی آزادی کی قدر نہیں کرتیں تاریخ میں اپنی منزلت کھو دیتی ہیں اور انکا نام صفحہ ہستی سے بھی مٹ جاتا ہے۔۲۳ مارچ ۱۹۴۰ کو بانیان پاکستان نے ایک قراداد منظور کر کے برصغیر میں مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کی بنیاد رکھی تھی اور اگست ۴۷ ۱۹ میں ایک آزاد وطن حاصل کیا گیا تھا مگر آج کئی عشرے گزر جانے کے باوجود بھی پاکستان وہ نہ بن سکا جو کہ قائد کا پاکستان کہلا سکے جس کے خواب میں لاکھوں نے ہجرت اور لاکھوں ہی نے اپنی جانوں کو قربان کردیا ۔مگر پاکستان آج دو لخت ہو چکا ہے اور باقی ماندہ جاگیرداروں اور وڈیروں کے چنگل میں ہے جنہوں نے اس کی سالمیت کو شدید خطرے سے دو چار کردیا ہے ۱۸ مارچ۱۹۸۴ کو الطاف حسین نے اس ہی باقی ماندہ پاکستان کو بچانے کی جدوجہد کا آغاز کیا تھا ان خیالات کا اظہارانھوں نے ڈیٹرائٹ میں منعقدہ ۷۴ویں یومِ پاکستان اور ایم کیو ایم کے ۳۰ ویں یومِ تاسیس کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ آج کا دن ہم سے یہ تقاضہ کرتا ہے کہ الطاف حسین کے فکر و فلسفہ کو فروغ دے کر ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کیا جاسکے یہی قرارداد پاکستان کی اصل روح ہے۔ ایم کیو ایم ایسے ہی معاشرہ کی تشکیل کی جدوجہد کر رہی ہے جس میں رنگ ، نسل،زبان کی بنیاد پر کسی انسان یا انسانی گروہ کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جا سکے۔اس موقع پر یومِ پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب سے عامر قاضی ،سہیل شمس اور نظام الدین نے خطاب کیا۔

مزید خبریں :