06 اپریل ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی رہنماء جاں بحق ہوگئے۔۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں نامعلوم افراد نے جے یو پی کے صوبائی رہنماء مولانا محمد قاسم کے مکان میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں اسپتال لایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔۔حملہ آور واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، مولانا قاسم کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، دوسری جانب مولانا قاسم کے قتل کے خلاف سریاب روڈ پر مشتعل افراد نے احتجاج کیا۔