پاکستان
06 اپریل ، 2012

گرمی بڑھتے ہی بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ

گرمی بڑھتے ہی بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ

لاہور… گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی ملک میں بجلی کے بحران میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ شارٹ فال ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ پیپکو حکام کے مطابق اس وقت بجلی کی پیداوار 10 ہزار پانچ سو میگا واٹ جبکہ طلب ساڑھے 14 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔ شارٹ فال پورا کرنے کے لئے لاہور سمیت بڑے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہات اور چوھٹے شہروں میں 18 گھنٹے بجلی بند رکھی جا رہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ دکاندار اور مزدور طبقہ بھی پریشان ہے۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ تیل گیس ملنے سے کچھ بہتری آئی ہے لیکن سرکلر ڈیٹ کے خاتمے تک کمی زیادہ ممکن نہیں۔

مزید خبریں :