پاکستان
05 اپریل ، 2014

پاکستان اور چین کے خلاف ،بھارت، اسرائیل میزائل دفاعی نظام پر اتفاق

 پاکستان اور چین کے خلاف ،بھارت، اسرائیل میزائل دفاعی نظام پر اتفاق

کراچی…محمد رفیق مانگٹ…ا مریکی اخبار”ورلڈ ٹریبیون“ کے مطابق پاکستان اور چین کی طرف سے جوہری حملے کے خلاف بھارت اور اسرائیل نے مشترکہ ایک بیلسٹک میزائل دفاعی نظام پر اتفاق کیاہے۔دونوں ممالک بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کو یکجا کرنے ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں۔بھارتی ذرائع کے مطابق یروشلم اور نئی دہلی کی اس منصوبے پر دو سال سے زائد عرصے سے بات چیت جاری ہے اور بالاخربھارت کے لئے ایک بیلسٹک میزائل ڈیفنس نظام تیار کرنے کے حتمی معاہدے پر دونوں ممالک پہنچ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ نظام چین یا پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے خلاف حفاظت کے لئے ڈیزائن کیا گیا۔ یہ نظام بھارتی اور اسرائیلی اثاثوں کو ایک دفاعی نیٹ ورک میں لئے گا۔بھارتی وزارت دفاع نے اس منصوبے پر اتفاق کیا ہے لیکن دونوں اطراف 2014 کے آخر تک اس ماہدے پر دستخط کر سکتے ہیں۔ اسرائیل کے بیلسٹک میزائل دفاعی نظام میں خصوصاً اسرائیلی ایرواسپیس انڈسٹریز ایرو نظام میں بھارت کوشراکت میں کافی عرصے پہلے پیشکش کرچکاہے ۔ جب اسرائیلی کی اس منصوبے کے لئے بھارت کے سامنے تجویز آئی تو نئی دہلی نے 2013 میں گہری دلچسپی کا اظہار شروع کر دیاتھا۔ بھارت اسرائیل کی مہارت اور ٹیکنالوجی کا خواہاں ہے جس کے نتیجے میں نئی دہلی اپنا بیلسٹک نظام تیار کرے گا۔ا بتدائی معاہدہ اسرائیلی ایرواسپیس انڈسٹریز اور اسرائیلی ریاستی ادارے رافیل ایڈوانس دفاعی نظام کا بھارت کے دفاعی تحقیق ادرے انڈین ڈیفنس ریسرچ اور ڈیولپمنٹ تنظم،بھارت ڈائنامکس اور بھارت الیکٹرانکس کے ساتھ ہو گا۔ یہ تمام ریاستی ادارے ہیں۔بھارت الیکٹرانکس نے پرتھوی فضائی دفاعی نظام ایڈوانس تیار کیا ہے 2015 میں اس کی تعیناتی شیڈول ہے ۔ بھارت کے لئے اس معاہدے میں دلچسپی کا پہلو یہ ہے کہ وہ اپنے دفاعی میزائل نظام کے لئے اسے موزوں سمجھ سکتا ہے جس میں ریڈارز،انٹرسیپٹرز اور لانچرز شامل ہیں،یہ نیٹ ور ک بھارت کو کسی بھی قسم کے خطرے سے محفوظ بنائے گا۔

مزید خبریں :