پاکستان
06 اپریل ، 2012

بابراعوان کی نااہلی کیلئے دائردرخواست کی سماعت 4 مئی تک ملتوی

بابراعوان کی نااہلی کیلئے دائردرخواست کی سماعت 4 مئی تک ملتوی

لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر مزید کارروائی 4 مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالت کے روبرو دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ بابر اعوان عدلیہ کی تضحیک کرتے ہیں اور اپنے اثاثوں اور آمدن کے حوالے سے بھی حقائق چھپاتے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بابر اعوان کو سینیٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دے۔ لاہور ہائی کورٹ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے کے نکتہ پر دلائل سن رہی ہے۔

مزید خبریں :