پاکستان
06 اپریل ، 2012

لاہور: اسپتال کے پرچی کلرک کی مریضہ سے مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

لاہور … لاہور کے جنرل اسپتال میں علاج کیلئے آنے والی خاتون کو پرچی کلرک نے اپنے کوارٹر میں لیجا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گوجرہ ضلع فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ وہ علاج کیلئے جنرل اسپتال گئی جہاں پرچی کلرک رضوان نے خود کو میرے گاوٴں کا ظاہر کرکے اس کا اسپتال میں اچھی طرح چیک اپ کرایا، ادویات لیکر دینے کے بعد اسے اپنے کوارٹر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے پرچی کلر ک رضوان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید خبریں :