پاکستان
06 اپریل ، 2012

زرداری سن لیں الیکشن میں عوام انہیں نشان عبرت بنادینگے، چوہدری نثار

زرداری سن لیں الیکشن میں عوام انہیں نشان عبرت بنادینگے، چوہدری نثار

راولپنڈی … چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری سن لیں آئندہ الیکشن میں عوام انہیں نشان عبرت بنادیں گے، ملک پر پرویز مشرف کے بعد آصف زرداری کی صورت میں آفت مسلط ہے۔ راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کل ہم پرویز مشرف کی برائی کے خاتمے کیلئے کھڑے تھے، آج زرداری کی برائی کے سامنے کھڑے ہیں، آصف زرداری ملک کا سب سے بڑا قبضہ گروپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سن لیں آئندہ الیکشن میں عوام انہیں نشان عبرت بنادیں گے، ملک پر پرویز مشرف کے بعد آصف زرداری کی صورت میں آفت مسلط ہے۔

مزید خبریں :