پاکستان
07 اپریل ، 2014

کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر خاموش نہیں رہیں گے ،فیصل سبزواری

کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر خاموش نہیں رہیں گے ،فیصل سبزواری

کراچی…سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پولیس جعلی مقابلوں کی آڑ میں ہمارے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کررہی ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پولیس کے سارے مقابلے جعلی نہیں ہوتے،ان میں زیادہ تر دہشت گرد مارے جاتے ہیں۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہو ا۔ وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف لیڈر فیصل سبزواری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے من ما نیا ں کررہے ہیں۔ ان کو کس نے اختیات دیا ہے کہ ملزموں کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے گولی کی شکل میں فیصلہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنا ن کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔اس موقع پر سندھ حکوت کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ پولیس کے سارے مقابلے جعلی نہیں ہوتے ایم کیو ایم اپنے لوگوں کی فہرست دے ہم تعاون کرئینگے۔اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ دونوں پارٹیاں آپس میں بیٹھ کر بات کریں۔

مزید خبریں :