پاکستان
07 اپریل ، 2014

کراچی:سرجانی ٹاوٴن میں واٹر مافیا نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ کھول لیا

کراچی:سرجانی ٹاوٴن میں واٹر مافیا نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ کھول لیا

کراچی…افضل ندیم ڈوگر… حب ڈیم خشک ہونے کے باعث غربی کراچی کے علاقوں میں پانی کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے ایسے میں سرجانی ٹاوٴن میں واٹر مافیا نے ایک اور غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ کھول لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہونے کے ساتھ ہی موسم گرما بھی شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پانی کی کمی کا شکار شہر کے غربی علاقوں میں پانی کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے جس پر قابو پانے کے لئے واٹر بورڈ کی جانب سے ناغہ سسٹم نافذ کئے جانے کے علاوہ مزید ایسے اقدامات نہیں کئے جارہے اس کے برعکس واٹر مافیا نے پانی چوری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ واردات سرجانی ٹاوٴن کے علاقے میں کی گئی ہے جس کے علاقے محمد حسن گوٹھ میں واٹر بورڈ کی 84 انچ قطر کی مرکزی لائن سے 6 انچ کے دو کنکشن لئے گئے ہیں۔گذشتہ تین چھٹیوں کے دوران واٹر مافیا نے دو فلنگ پوائنٹس کا غیرقانونی ہائیڈرینٹ آناً فاناً شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر واٹر بورڈ کے ہائیڈرینٹ کے شعبہ کے انچارج چیف انجینئر سعید شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہیں اس غیرقانونی ہائیڈرینٹ کی اطلاع آج ہی ملی ہے، انہوں نے متعلقہ عملے کو اس سلسلے میں کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :