پاکستان
07 اپریل ، 2014

ملتان میں بینک ڈکیتی ، مزاحمت پرفائرنگ سے ایک شخص زخمی

ملتان میں بینک ڈکیتی ، مزاحمت پرفائرنگ سے ایک شخص زخمی

ملتان…ملتان میں ڈاکو بینک میں رقم جمع کروانے والے افراد سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔بینک میں کسٹمرز کے ساتھ ڈکیتی کا یہ واقعہ ملتان میں چوک رشید آباد میں پیش آیا جہاں ایک ٹوبیکو کمپنی کے تین ملازمین ڈرائیور ، سیکورٹی گارڈ اور کیشئر تقریباً 48 لاکھ روپے کی رقم جمع کروانے بینک میں آئے تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووٴں نے ان سے بینک کے مین گیٹ پر رقم لوٹی مزاحمت پر ٹوبیکو کمپنی کے سیکورٹی گارڈ رب نواز پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا زخمی گارڈ کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں ڈاکووں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔ ایس ایس پی آپریشنز شوکت عباس کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات منصوبہ بندی کے ساتھ کی گئی ہے دوسری جانب لوٹی جانے والی کمپنی کے کیشئر خالد کے مطابق بینک کے دونوں سیکورٹی گارڈز نے ڈاکووٴں کو نہیں روکا اگر روک لیتے تو شائد ڈکیتی کی واردات ناکام ہو جاتی۔

مزید خبریں :