07 اپریل ، 2014
کراچی…اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ مفاہمت کی سیاست کے ساتھ صوبے کی خدمت ہو۔ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم میں شامل نہیں ہوں۔مسلم لیگ نون کے عرفان اللہ مروت کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان کے بیان سے ہم پر کوئی فرق نہیں پڑتا، اسلام کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت کرنے والی ٹیم میں شامل نہیں ہیں ،صوبے کی خدمت کے لیئے مفاہمت کی سیاست کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی عرفان اللہ مروت نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے اسمبلی تحلیل کرنے کے بیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اسلام کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے ۔ان کی حیثیت ان کے صوبے میں ہے ، ہماری حیثیت ہمارے صوبے میں ہے۔