پاکستان
07 اپریل ، 2014

قلات میں ایف سی کا آپریشن، 30 سے زیادہ ملزمان ہلاک

قلات میں ایف سی کا آپریشن، 30 سے زیادہ ملزمان ہلاک

کوئٹہ…فرنٹئر کور بلوچستان نے قلات کے علاقے پاروڈ میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 30 سے زائد مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 10 اہلکار زخمی ہوگئے،ترجمان ایف سی کے مطابق پارود کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کے دوران مبینہ ملزمان نے خودکار اسلحہ، راکٹ لانچر اور دستی بموں کا استعمال کیا،فائرنگ کے تبادلے میں 30 سے زائد ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ایف سی کے دس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، جو ٹرین حملوں اور دیگر کاروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران فورسز کی مدد کے لیے موجود ایک ہیلی کاپٹر انجن میں خرابی کے دوران کوئٹہ قلات روڈ پر اتارا گیا۔سرچ آپریشن کی نگرانی آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد نے کی۔

مزید خبریں :