انٹرٹینمنٹ
07 اپریل ، 2014

نئی ڈرامہ سیریل ملکہ عالیہ کل رات سے جیو انٹرٹینمنٹ پر

نئی ڈرامہ سیریل ملکہ عالیہ کل رات سے جیو انٹرٹینمنٹ پر

کراچی…باادب باملاحضہ ہوشیار جیوانٹرٹینمنٹ پر کل رات نو بجے سے جلوہ گر ہورہی ہیں ملکہ عالیہ۔ملکہ عالیہ دھن دولت اور گھر پر راج کرنے کی خواہش دل میں رکھنے والی ملکہ،یہ کہانی ایک ایسے گھرانے کے گرد گھومتی ہے جہاں فرقان بیگ اپنے گھر کو سنبھالنے کے لئے دوسری شادی کرتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے خاندان کو ملتی ہے ملکہ کی روپ میں ایسی بہو جو لالچی بھی ہے اور عیار و مکار بھی ، وہ اپنی چالاکیوں سے کر لیتی ہے گھر میں موجود ہر شخص کو اپنی مٹھی میں۔ اور گھر میں چلتا ہے صرف اسی کا راج ۔ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ماریہ واسطی، دیگر اداکاروں میں سہیل اصغر، سہیل سمیر، فائق خان ، انوشہ عباسی اور فرح نبیل شامل ہیں ۔ ملکہ عالیہ کی ہدایات سید عاصم علی نے جب کہ سکرپٹ نادیہ اختر نے لکھا ہے۔ ملکہ عالیہ 8اپریل سے ہر پیر اور منگل کو صرف جیو ٹی وی پررات 9بجے دیکھ سکیں گے۔

مزید خبریں :