07 اپریل ، 2014
نئی دہلی…بھارت میں تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج آسام اور تری پورہ کے چھ حلقوں میں پولنگ ہوئی۔لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ریاست آسام کے 14 میں سے 5 حلقوں اورریاست تری پورہ کے دو میں سے ایک حلقے میں ووٹ ڈالے گئے۔ آسام میں ووٹنگ ٹرن آوٴٹ بہتراعشاریہ پانچ فیصدرہا جبکہ تریپورہ میں چوراسی فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔دونوں ریاستوں میں آزاد امیدواروں کے علاوہ بی جے پی، کانگریس، آسام گانا پری شاد ، عام آدمی پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سمیت 10 سیاسی جماعتوں کے64 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔تاہم آسام میں کانگریس اور تری پورہ میں بی جے پی کو اکثریت ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔