انٹرٹینمنٹ
10 اپریل ، 2014

عالیہ بھٹ والد مہیش بھٹ کی فلم میں کام کرنے کو بے چین

عالیہ بھٹ والد مہیش بھٹ کی فلم میں کام کرنے کو بے چین

ممبئی …عالیہ بھٹ اپنے والدمہیش بھٹ کی فلم میں کام کرنے کو بے چین ہیں،لیکن ان کا کہنا ہے کہ فلم عاشقی ٹو جیسی ہونی چاہیے۔فلم اسٹوڈنٹ آف دا ایئر سے بالی وڈ میں انٹری دینے والی عالیہ بھٹ کو عاشقی 2 اتنی پسند ہے کہ انہوں نے اپنے والدمہیش بھٹ سے اپنے لیے بھی ایسا ہی اسکرپٹ لکھنے کی فرمائش کردی۔عالیہ کہتی ہیں کہ انہیں یقین ہے کہ مہیش بھٹ ان کیلئے ایسی ہی فلم ضرور بنائیں گے۔ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی فلم ٹو اسٹیٹس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :